16-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پیڈو کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کو غیر قانونی قرار دینے کےاحکامات  عارضی طور پر معطل کر دیئے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار اکبر ایوب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے درخواست گزار فضل رحیم کی جانب سے دائر رٹ پر پیڈو ایکٹ انیس سو تریانوے کے سیشن پانچ کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر  پیڈو کی تقرری غیر قانونی قرار دی ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے تک ان احکامات کو معطل کیاجائے ۔