25-08-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر ایوب کو فوری طور پر ان کے عہدے سے فارغ کردیا ہے ۔

محکمہ توانائی و برقیات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام نے سیکرٹری توانائی و برقیات انجنیئر نعیم خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو کا اضافی چارج تاحکم ثانی تفویض کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔