23-02-2017

سپریم کورٹ نے پی اے ایف بس پر خود کش دھماکہ کے سہولت کار کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ۔

جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مجرم عمر عدیل خان کی اپیل پر سماعت کی جس میں  بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس نے مجرم کو مقدمہ میں وقوعہ کے گیارہ ماہ بعد نامزد کر کے سال دو ہزار نو میں راولپنڈی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں خود کش بمبار کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا ۔

دائر اپیل میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے دو اہلکاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا مگر ان گواہوں نے اپنے بیانات میں مجرم کا حلیہ نہیں بتایا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ناکافی شواہد کے باوجود مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔