07-07-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کوچز کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق لیول فور کوچز کو اب کم از کم 2 لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے جبکہ لیول تھری کوچز کو کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

 اسی طرح بورڈ سے منسلک لیول ٹو کوچز  کو  ہر ماہ کم از کم ایک لاکھ روپے ، لیول ون کو ماہانہ کم از کم 50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ کسی کوچ کی تنخواہ پہلے ہی اتنی ہوئی تو اسے پانچ فیصد کا اضافہ ملے گا، اپنے شہر سے دوسری جگہ ذمہ داری ملنے کی صورت میں ماہانہ 25 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔