04-10-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے ساٹھ اضلاع میں رواں ماہ کی نو تاریخ سے تیرہ سال کی عمر سے کم اور سولہ سال کی عمر سے کم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس پروگرام کا مقصد نچلی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہدف کو پورا کرنا ہے

 تمام ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو آگاہ کریں کہ وہ ٹرائلز کے لئے نادرا کا فارم بی اور سکول کاجاری کردہ عمر کا سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔