February 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس،شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

12-02-2019

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 28 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے دیگر 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کو آج حاضری سے استثنا مل گیا، صدر عارف علوی اور عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related posts