23-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی کے دو سو بارہ ملازمین کو فوری طور پر موجودہ تنخواہیں دینے ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو سولہ مارچ دو ہزار سترہ کو مستقل کرنے کے احکاما تجاری کئے تھے لیکن تاحال انہیں نہ تو مستقل کیا گیا اور نہ ہی انہیں تنخواہیں ادا کی گئی ہیں جس کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

فاضل عدالت نے فوری طور پر درخواست گزاروں کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔