24-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پی پی ایچ آئی پروگرام کے دو سو چودہ ملازمین کی بحالی کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر توہین عدالت  رٹ درخواست پر جاری کئے جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ سولہ مارچ دو ہزار سترہ کو عدالت نے پی پی ایچ آئی کے دو سو چودہ ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔