13-09-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم اے کو ٹینٹ فراہم کرنے والی فرم کو نو کروڑ روپے نہ دینے کے خلاف دائر رٹ درخواست پر پی ڈی ایم اے کو مصالحت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے گزشتہ سال متاثرین کےلئے ٹینٹ کی فراہمی کےلئے نو کروڑ روپے کا ٹھیکہ لیا  تاہم اس کی ادائیگی نہیں دی جا رہی لہذا اس کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں۔