04-04-2017

پشاور ہائی کورٹ  نے پی ڈی اے ملازمین کو کوٹے کے تحت حیات آباد میں پلاٹ الاٹ نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار پی ڈی اے کے گریڈ گیار ہ تا گریڈ سولہ کے ملازمین ہیں اور ان ملازمین کی پنشن اور دیگرا مراعات نہیں ہوتی تاہم حکومت نے ملازمین کےلئے سرکاری رہائشی منصوبے میں دو فیصد پلاٹ مختص کر رکھے ہیں ۔ حکومت نے حیات آباد کی بجائے ریگی للمہ ٹاون شپ میں پلاٹ مختص کئے تھے جس کے خلاف ملازمین نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی اور ہائی کورٹ نے دو ہزار تیرہ میں صوبائی حکومت کو ملازمین کو ریگی للمہ ٹاون شپ کی بجائے حیات آباد میں پلاٹ الاٹ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے