21-02-2017

چارسدہ تنگی کچہری  پر دہشت گرد حملے میں پانچ افراد  جاں بحق جبکہ  سیکیورٹی اہلکاروں نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر سہیل خالد  کے مطابق  تین خودکش حملہ آوروں نے آج صبح چارسدہ کی تنگی ضلعی کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ڈی پی او  نے بتایا کہ کچہری کی عمارت پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے ان حملہ آوروں کو نشانہ بنایا تو ان میں سے دو کی خودکش جیکٹیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا حملہ آور گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

 ان دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق  اور  15دیگر  زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی مردان اعجاز خان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک وکیل جبکہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔