06-11-2017

آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 16 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا  پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بدھ کو میزبان آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز گرین شرٹس کا مقابلہ جاپان سے شیڈول ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری لیگ میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور 12 نومبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔