10-03-2017

حکومت نے پہلی بار اندرج کے ساتھ چالیس ہزار روپے کاا نعامی بانڈ جاری کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق چالیس ہزار روپے کے بانڈ کا پہلا انعام آٹھ کروڑ روپے ہے۔ جبکہ  بانڈ کی کامیابی کے بعد جلد ایک لاکھ روپے کا بانڈ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بانڈز ، افراد ، نجی وسرکاری کمپنیوں کے لئے دستیاب ہونگے تاہم بنک انہیں نہیں خرید سکتے۔ جبکہ انعامی رقم جیتنے والے کا انعام اخبار میں دئیے بغیر براہ راست اسکے اکاونٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔