June 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چاند رات اور عید الفطر کے تہوار کے موقع پر ہوئی فائرنگ کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کے احکامات جاری

12-06-2018

خیبر پختونخوا پولیس سربراہ صلاح الدین خان محسود نے صوبہ بھر کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجنز اور اضلاع میں چاند رات اور عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی قبیح فعل کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اُٹھائیں۔ حکم نامے میں پولیس حکام کو یاد دلایا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس لیے وہ بالخصوص چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ جیسی سماجی لعنت کے تدارک کے لیے اپنا پیشہ وارانہ کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں اور اس سلسلے میں عوام، سیاسی و سماجی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھ کر اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی مہم چلائیں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں۔ حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ جس پولیس آفیسر کے علاقے سے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Related posts