20-02-2017

 آج صبح ملک کے بالائی علاقوں چترال، دیر بالا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج  صبح چترال،دیر بالا اور گردو نواح میں تین اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز دیرسے دس کلو میٹر مشرق میں تھا زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا  تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔