10-05-2017

چمن بارڈر پر کشیدہ صورتحال کے باعث پاک افغان سرحد آج چھٹے روز بھی بندہے۔

 رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پرچھٹے روز بھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مریضوں کو متبادل راستے سے افغانستان جانے کی اجازت دی گئی ہے۔جس کے بعد 30سے زائد مریض افغانستان چلے گئے ہیں، کلی لقمان اور کلی جہانگیر کے علاوہ دیگر علاقوں میں سخت سیکیورٹی میں مردم شماری جاری ہے۔

چمن میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، کاروباری مراکز اور تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔