02-06-2017

برمنگھم  کے میدان میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سنسنی سے بھرپور میچ نیوزی لینڈ  اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 گروپ اے کی دو بڑی ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے دوسرے  میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک نیوزی لینڈ نے   رنز بنائے تھے اور اس کے  کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے ۔

 یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست  دی تھی۔انگلینڈ نے 306 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل  کیا۔ اس سے قبل  بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی اننگز کی خاص بات اوپنر تمیم اقبال کی سنچری اور مشفق الرحیم کی نصف سنچری رہی۔

سنچری سکور کرنے پر جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔