25-09-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے علاقے چمکنی میں جدید بس ٹرمینل کی تعمیر کے لئے ترانوے ارب روپے مختص  کئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ترجمان نے بتایا اس مقصد کے لئے نو سو کینال سے زائد اراضی حاصل کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر کے تمام بس اڈوں کو اس ٹرمینل میں منتقل کردیا جائے گا۔