30-03-2017

چھٹی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل جمعہ سے شروع ہورہا ہے جو اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو مکمل ہوگا ۔

وزارت شماریات کے مطابق اس مرحلے کے دوران خیبر پختونخوا کے چھ ہزار چار سو پینتالیس بلاک میں ، فاٹا کے ایک سو پچیس ، پنجاب کے بیس ہزار ایک سو اٹھاسی ، سندھ کے نو ہزار اکیاسی ، بلوچستان کے دو ہزار آٹھ سو چودہ ، آزاد کشمیر کے ایک ہزار دو سو بائیس اور گلگت بلتستان کے تین سو ساٹھ بلاک میں خانہ و مردم شماری ہوگی ۔

پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کا عمل کل جمعہ سے شروع ہوگا اور تین روز تک جاری رہے گا ۔ اسلام آباد میں ادارہ شماریات میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں شہری مردم شماری سے متعلق کوئی بھی شکایت ٹال فری نمبر  پانچ سات پانچ سات چار۔صفر آٹھ صفر صفر پر درج کر اسکتے ہیں۔