25-04-2017

ملک بھر میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق چھٹی خانہ و مردم شماری کےدوسرے مرحلےمیں ملک کے 88اضلاع میں میں خانہ و مردم شماری  24مئی تک جاری رہے گی۔

 سندھ اور پنجاب کے 21،21، بلوچستان کے 17 ، خیبرپختونخوا  کے 12 ،فاٹا کے 6 ، آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان کے 5،5 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کی جارہی ہے۔چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے اپنے دفتر پر نمبر لگا کردوسرے مرحلے کاافتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کی ٹیموں سے تعاون کریں۔مردم شماری کے موقع پر تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی،رینجرز،اور پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔