08-05-2017

ملک میں جاری چھٹی خانہ اور مردم شماری کے دوسرے مرحلےمیں خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کل سے مردم شماری کا عمل شروع ہوگا۔

ملک کے 87 اضلاع میں خانہ شماری کا عمل 27 اپریل تک جاری رہا جبکہ باقی کےاضلاع میں 28 اپریل سے شروع ہونے والا خانہ شماری کا عمل آج مکمل کر لیا جائے گا، مردم شماری 25 مئی تک مکمل کر لی جائےگی۔

دوسرے مرحلے کے پہلے فیز میں وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور سندھ کے 21،21 ، خیبر پختونخواکے 18، بلوچستان کے 17 جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ ، پانچ اضلاع میں خانہ ومردم شماری کی جائے گی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے مرحلے میں حاصل کئے گئے ڈیٹا پر رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی گئی ہے ، دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے 60 دن کے اندر مردم شماری کی سمری تیار کر لی جائے گی۔