December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کےلئے دائر درخواست کی سماعت یکم اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی

27-07-2018

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عوامی عہدہ کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت یکم اگست کو ہو گی۔

 عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔

 فاضل عدالت نے پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب بلوچ کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کی تھی۔

Related posts