04-04-2018

سپریم کورٹ میں چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی خلاف قانون تقرری ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ہائی کورٹ میں زیرالتوا مقدمات ایک ہفتے میں نمٹانے اور فرید خان کی بطور چیئرمین شیخ زید ہسپتال  توسیع کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے ازخودنوٹس کی  سماعت کے دوران کہا کہ ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام قائم ہوا اورآئین میں 18 ویں ترمیم کے بعد ہسپتال صوبے کو منتقل ہوا تاہم شیخ زید ہسپتال کی صوبے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیں گے ۔