07-06-2018

 سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی  ہے ۔

 ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے  مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نوراعوان کی درخواست پراپنے چیمبر میں سماعت کی، سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے تمام اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

 رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔