July 16, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو،حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب

26-06-2019

پشاور ہائی کورٹ نے نیب آفس میں خواتین کو مبینہ طور پر  ہراساں کرنے سے متعلق دائر رٹ پر  نیب حکام کو جواب جمع کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب  طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان  اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل پشاور ہائی کور ٹ کے دو رکنی بنچ نے  دائر  رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب آفس میں خواتین کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

 دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کی خاتون کے ساتھ لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو اسلام آباد کی ہے جو اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور یہ عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی جس پر جسٹس اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیب کے آفیسر موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے۔

فاضل عدالت نے نیب حکام کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کے احکامات جاری کرکے سماعت ملتوی کردی ۔

Related posts