14-11-2017

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیاکرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نےدونوں جانب کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما حینف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ پاکستان میں درخواست دی گئی ہے۔