21-08-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی کی درخواست خارج کردی ہے ۔
عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کا الزام عائد کیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں آج الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

 دوران سماعت درخواست گزار الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان نا اہلی کی درخواست خارج کردی۔