01-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پرچیئرمین پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے ۔

دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ پانچ اپریل دو ہزار سولہ کو پشاور ہائی کور ٹنے درخواست گزارہ ڈاکٹر شمع کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کو ہدایت کی تھی کہ درخواست گزارہ کی بطور میڈیکل آفیسر تقرری کا حکم نامہ جاری کرے لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔