27-07-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر  ملتان بینچ فعال کرنے کا حکم دے دیا جبکہ  لاہور ہائی کورٹ  ملتان بنچ  کے ججز سے بدتمیزی کرنے والے تین وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 ملتان بینچ کے مقدمات لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے سے سائلین کو مشکلات درپیش تھیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر ملتان بنچ فعال کر کے کیسز واپس بینچ کو بھیج دیئے۔

ملتان بنچ میں ہائی کورٹ کے جج سے بدتمیزی پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے ملتان بینچ کو فعال کرنے کے فیصلے کے بعد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کی کال واپس لے لی۔