06-06-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہےکہ  عدالتی افسران اور ملازمین کی تنخواہیں اتنی ہیں کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے امور سر انجام دے سکتے ہیں ۔

 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سٹاف کی ورک پلیس ٹریننگ کی تقریب سے اپنے خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ  خوش لباسی اختیار کریں ، مسکراکر ملیں ،آواز میں نرمی لائیں اور توند کا خاتمہ کریں ۔

 چیف جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی افسران اور ملازمین کو رویے میں تبدیلی کے لیے16جون کی ڈیڈ لائن دیدی۔