08-11-2017
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 6882 کیسز مصالحت سینٹر منتقل کئے گئے جبکہ اب تک چار ہزار چھ سو ساٹھ کیسز حل اور ان میں سے 3825 کیسز ڈگری بھی ہو چکے ہیں۔
راولپنڈی میں مصالحتی مراکز سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے تبدیلی لائی جا رہی ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ پنجاب میں بارہ لاکھ کیسز زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کے معاملات جلد حل کرنے کے لیے مصالحت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی پائپ لائن کو بھی ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ پولیس سے متعلق بھی معاملات کو مصالحتی مراکز کے ذریعے حل کرائے جائیں گے۔