14-02-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے سائلین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے انگریز دور کا رائج مقدمات کی پیشی فہرست کا نظام تبدیل کر دیا ہے۔ اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ہفتہ وار کے بجائے ایک ماہ کی پیشی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

 چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے  کہا کہ  اس پیشی فہرست میں برانچ کا کردار کم سے کم کر دیا گیا ہے۔ ریگولر مقدمات کی ایک ماہ کی پیشی فہرست صرف ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے احکامات کی روشنی میں مرتب ہو گی۔

چیف جسٹس منصور علی شاہ نےکہا اب ایسا نہیں ہو گا کہ سائل کو تاریخ پر تاریخ ملے  جبکہ ہر ممکن کوشش ہے کہ عدلیہ سائل دوست ادارہ بن کر انصاف فراہم کرے۔