23-06-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اٹھائیس جون کو عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے اور ان کی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

سپریم کورٹ  کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ انتیس جون کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔