22-02-2017

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تنگی کچہری  خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے قیمتی جانوں پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے ۔