19-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس وقار احمد سیٹھ  اور رجسٹرار محمد سلیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جوڈیشل اکیڈمی پشاور پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خورشید اقبال نےچیف جسٹس پاکستان کا استقبال کیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے مختلف ونگز کے ساتھ ساتھ ریڈیو میزان کا بھی معائینہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی پشاور ڈاکٹر خورشید اقبال نے چیف جسٹس پاکستان کو اکیڈمی میں تربیتی پروگرامز اور کار کردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر خورشید اقبال نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کور اکیڈمی کی جانب سے سوینئر پیش کیا۔