07-04-2018

چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے قومی ایئر لائنز پی آئی اے کے ایم ڈی سے 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ سے  جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے گزشتہ دس سال ایم ڈی پی آئی اے کے عہدہ پر فائز رہنے والے تمام افسران کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔