20-11-2017

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل  از خود نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پہلا واقعہ 15 نومبر کو بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع بلیدا گورک میں پیش آیا تھا جہاں 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں بعد  میں تربت سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع پہاڑی علاقے تاجبان میں گولیوں سے چھلنی مزید 5 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئی تھیں