13-02-2017

چیف جسٹس  پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پاکستان اوریجن کارڈ  جاری کرنے کی مد میں فیس کی زائد وصولی کا نو ٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے اس میں چیئرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ  نوٹس بیرون ملک مقیم پاکستانی کی آئینی درخواست پر لیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جاری کیا جانے والا پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی فیس پہلے سو ڈالر مقرر کی گئی تھی۔تاہم  بعد  میں فیس  بڑھا کر ایک سو پچاس ڈالر اور اب 22 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی 31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں۔

 جس پر چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔