02-06-2018

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار  نے لاہور میں جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور  مریضوں کا حال دریافت کیا ۔

 ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  ،  جسٹس اعجاز الاحسن کے ہمراہ جنرل اسپتال پہنچے اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال  نے چیف جسٹس  پاکستان کو بریفنگ دی، چیف جسٹس نے مریضوں کی تیمارداری کی اورطبی سہولتوں کا پوچھا۔

مریضوں کی شکایات پر چیف جسٹس اسپتال کے پرنسپل سے وضاحت طلب کرتے رہے ۔

چیف جسٹس نے ایمرجنسی ، میڈیکل وارڈ ،آئی سی یو ، سی سی یو ، ایڈمن بلاک اور نیورو وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔