24-02-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خواتین کی سمگلنگ کے واقعات  کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے  ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا  ہے جس کے مطابق 40 سالہ خاتون کو راولپنڈی سے افغانستان پہنچایا گیا اور اس کی واپسی کے لیے 3 لاکھ روپے مانگے گئے جبکہ تاوان نہ دینے پر اغواء کاروں نے خاتون کو فروخت کرنے کی دھمکی دی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح 150 سے زائد خواتین کو اغواء کرکے افغانستان پہنچایا گیا جبکہ پولیس نے روایتی تاخیری حربے اختیار کرنے کے سوا کوئی کارروائی نہیں کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرکے اس ضمن میں تین روز کے اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔