01-11-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی غربت میں کمی اور جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ۔

وہ  سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں منعقدہ   چودویں سارک لاء کانفرنس اور چیف جسٹسز کانفرنس سے اپنے خطاب میں میں چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ قانون ، ثقافت اور ترقی فطری تعلق رکھتے ہیں اور جن ریاستوں کو اس تعلق کا ادراک ہوتا ہے وہ انتہائی ترقی یافتہ ہیں  چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ جب ہم سارک میں ابھرتے ہوئے قانونی رحجانات کا تذکرہ کرتے ہیں تو ہمیں اداروں کو مضبوط کرنے کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہیے اسلئے کہ اداروں کی مضبوطی ہی اصل جمہوریت اور معاشی ترقی کی ضامن ہے ۔