13-02-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ کے علاقے جیکب آباد میں جرگے کی جانب سے دو بہنوں کو ونی کرنے سے متعلق خبر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق  جرگے نے ملزم کو تیرہ لاکھ روپے اور دو بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دیا جن کی عمریں چارسے آٹھ سال ہیں اس خبر کا چیف جسٹس پاکستان نے از خود نوٹس لیا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی۔