November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ کے سابق تین ججوں کو خراج تحسین

23-10-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سابق ججوں نےقانون کی بالادستی میں اہم کردار ادا کیا۔

جسٹس نسیم حسن شاہ ‘ جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس ظفر حسین مرزا سمیت سپریم کورٹ کے سابق ججوں کی یاد میں اسلام آباد میں ایک فل کورٹ ریفرنس ہوا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے لئے سابق ججوں کی خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس نسیم حسن شاہ ‘ جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس ظفر حسین مرزا نے تمام تر مشکلات کے باوجود وطن عزیز کے مفاد پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تینوں ججوں نے قانون کی بالادستی میں اہم کردار اداکیا۔

Related posts