04-05-2018

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے کارڈ چارجنگ پر ہونے والی کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

  ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے  یہ از خود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا۔

چیف جسٹس پاکستان  نے استفسار کیا کہ بتایا جائے موبائل فون کارڈ پر کون کون سے ٹیکس لاگو ہوتے ہیں، 100 روپے کا کارڈ چارج کرنے پر تقریبا 40 روپے کاٹ لئے جاتے ہیں، یہ کٹوتیاں کس قانون کے تحت کی جاتی ہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ منگل کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔