29-03-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے پمز  ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئےسیکرٹری وزارت کیڈ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
ترجمان سپریم کور ٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے یہ  نوٹس سنٹر میں زیر علاج بچے کے والدین کی درخواست پر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ 500 تھیلیسمیا کے بچے علاج کے منتظر ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنٹرکے  ڈاکٹرز اور عملے کو جولائی2017 سے تنخواہیں نہیں دی گئیں  اس کے علاوہ عملے کے کنٹریکٹ کو توسیع بھی نہیں دی جا رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال میں ٹرانسپلانٹ 30 لاکھ روپے میں ہوتا ہے ۔

عدالت نے پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کیڈ سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔