12-05-2017
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 11سالہ کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ میں 11سالہ کمسن ملازمہ کےساتھ اجتماعی زیادتی کی خبر کا از خود نوٹس لیا اور آئی جی پولیس سندھ سے واقعہ سے متعلق ایک ہفتےمیں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کےاحکامات جاری کردیئے ۔