July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

چیف جسٹس پاکستان کی اپیل پر وکلاء نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ، وکلاء کی علامتی ہڑتال

16-04-2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی اپیل پر وکلاء نے سپریم کورٹ کے جج  جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ واقعے کے خلاف ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف آل بار کونسلز کی اعلان کردہ ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی تھی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے مشکل وقت میں بار کونسلز کی جانب سے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے لوگ دور دراز سے آتے ہیں، ہڑتال کا فیصلہ عوام کی توقعات کو مجروح کرے گا۔ روز مرہ کی عدالتی کارروائی متاثر نہیں ہونی چاہیے، ہڑتال کی کال واپس لی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان کی اپیل پر وکلاء نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ۔  تاہم آج ملک بھر کی عدالتوں میں علامتی ہڑتال کی گئی ، وکلاء نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کےلئے پیش ہوئے۔

Related posts