17-02-2017

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سہون شریف میں قلندر لعل شہباز  کے مزار پرہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

ترجمان سپریم کورٹ  کی جانب سے جاری ہونے والے ایک دو سرے اعلامیہ میں چیف جسٹس پاکستان نے پشاور میں ضلعی عدلیہ کے ججز وین پر ہونے والے خود کش حملہ کی بھی شیدید الفاظ میں مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والے وین ڈرائیور کے ورثہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔