14-02-2017

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے واقعہ میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔

 یاد رہے کہ سوموار کو لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں ڈی آئی جی اور ایس پی سمیت 13 افرادشہیدہو گئے تھے۔