19-09-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوات کا ایک روزہ دورہ کیا۔

اپنے دورہ میں انہوں نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کا دورہ کیا اور عدالتی امور نمٹائے۔ بعد میں انہوں نے ضلع کچہری سوات کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے عدالتوں کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤف سے ملاقات کی۔ سیشن جج نے چیف جسٹس کو ضلعی عدالتوں کی کارروائی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہااور عدالتی کارروائی کو مزید تیز کرنے اور لوگوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بعد میں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار روم کا دورہ کیا جہاں بار کے صدر مجاہد فاروق اور دیگر وکلا نے اُن کا استقبال کیا۔ سوات بار سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردارہے۔ اس لئے بنچ اور بار کے مابین اچھے تعلقات ناگزیر ہیں۔